کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ریبیز سے ایک اور موت، بدین سے آئی چالیس سالہ خاتون جناح ہسپتال میں چل بسی۔ خاتون کو پانچ ہفتوں قبل کتے نے کاٹا تھا۔
سندھ میں آوارہ کتوں نے شہریوں کی جانیں لینا شروع کر دیں۔ کتے کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری ریبیز نے ایک اور جان لے لی۔ کراچی کے جناح ہسپتال میں بدین سے آئی خاتون چل بسیں۔ ریبیز کے باعث چالیس سالہ رنگوا سان ریبیز کی موت ہوئی۔
خاتون کو پانچ ہفتے قبل کتےنے کاٹا تھا، رواں سال کتے کے کاٹنے سے سترہ لوگ جان سے جا چکے ہیں۔ کراچی کے نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں یومیہ سگ گزیدگی کے لگ بھگ 70 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، صرف جناح ہسپتال میں یہ تعداد ساڑھے سات ہزار سے تجاوز کر چکی۔ سندھ کے اکثریتی سرکاری ہسپتالوں میں ریبیز کی ویکسین ہی نہیں ہے۔