کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ بجلی کی طلب بتیس سو میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دو سو میگاواٹ کا شارٹ فال برقرار رہا تو لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑے گی۔
ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی طلب پورا کرنے کیلئے فرنس آئل اور گیس کی کھپت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فرنس آئل کی سپلائی میں کمی سے مشکلات کا سامنا ہے۔ فرنس آئل اور گیس کیلئے پی ایس او اور ایس ایس جی سی رابطے میں ہیں۔
ترجمان کے مطابق کینپ آئی پی پی بند ہونے سے ساٹھ میگاواٹ کمی کا سامنا ہے جبکہ نیشنل گرڈ ونڈ کاریڈور سے کم ہوا کے باعث بجلی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے۔ دو سو میگاواٹ کا شارٹ فال برقرار رہا تو لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑے گی۔