لاہور: (ویب ڈیسک) پانچویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا شہر قائد میں آغاز ہو گیا ہے۔ سی این ایس اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ 29 ستمبر تک پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کراچی میں جاری رہے گی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئن شپ میں پاک بحریہ، ایئر فورس، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، واپڈا، ایف آر اے اور ایئر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی ٹیمیں حصّہ لیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کی زیرِ نگرانی منعقد کی جا رہی ہے۔ اس ایونٹ کے دوران میں مرد، خواتین اور نوجوانوں پر مشتمل کیٹیگریز میں 400 سے زائد شوٹرز حصّہ لے رہے ہیں۔