کراچی: (روزنامہ دنیا) صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے شوبز کی دنیا کے ستارے میدان میں آگئے۔
ٹی وی، فلم اور تھیٹر کے فنکاروں صنم سعید، انوشے اشرف، تارا محمود، ریچل ویکاجی، علی رحمن اور شنیرا اکرم سمیت دیگر سول و سماجی شخصیات نے کراچی میں ہوگا صاف پاکستان تحریک کا آغاز فریئر ہال سے مارچ کر کے کیا۔
ان شخصیات کا کہنا تھا کہ صفائی مہم کے ذریعے کراچی کو ہی نہیں پاکستان بھر کا کچرا صاف کیا جائے گا۔ اس موقع پر لوگوں نے اپنے پسندیدہ فنکاروں سے آٹو گراف لئے اور سلیفیاں بنوائیں۔