حکومت سندھ نے کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کردی

Last Updated On 25 September,2019 11:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کر دی ہے، پابندی کی خلاف ورزی قابل سزا جرم تصور ہوگا۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 نوے روز کے لئے عائد کی گئی ہے۔ گھروں کے باہر کچرا پھینکنا ممنوع اور قابل سزا جرم تصور ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑی سے باہر کچرا پھینکنے پر پولیس پکڑے گی اور ملزم کو سزا کے طور پر جیل میں بند کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تعمیراتی ملبہ سڑکوں پر پھیکنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ممنوعہ جگہ پر پان تھوکنا بھی قابل سزا جرم قرار دیدیا گیا ہے۔