سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں 64 ویں دن بھی کرفیو نافذ ہے، تمام دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ بند ہیں۔
مقبوضہ وادی میں جبری پابندیاں دسویں ہفتے میں داخل ہوگئیں، کاروبار، دکانیں، انٹرنیٹ مکمل بند ہے، وادی میں انسانی المیہ جنم لینے لگا، شوپیاں، پلواما اور کلگام میں سیب درختوں پر ہی گلنے سڑنے لگے۔
سکول کھلے ہونے کے باوجود کشمیری اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیج سکتے، بھارتی فوج نے 14 اور 16 سال کے دو لڑکوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ وادی میں تمام سیاسی اور حریت رہنما مسلسل 64 روز سے گھروں اور جیلوں میں نظر بند ہیں۔