چین سے واپسی کے بعد وزیراعظم کی سعودی عرب اور ایران کے دورے کی تیاریاں

Last Updated On 09 October,2019 10:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین سے واپسی کے بعد وزیراعظم عمران خان کے نئے دورے کی تیاریاں، جلد سعودی عرب اور ایران کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے نئے غیر ملکی دورے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم تیرہ اکتوبر کو سعودی عرب جائیں گے جبکہ جلد تہران جانے کا بھی امکان ہے، تاریخ مشاورت سے طے ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان 29 اکتوبر کو سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کیلئے دوبارہ ریاض کا دورہ کر سکتے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے۔ سرمایہ کاری کانفرنس 29 سے 31 اکتوبر تک ریاض میں ہوگی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔