اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ٹویٹر پر بھارتی اجارہ داری ختم، حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں ٹویٹر انتظامیہ حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔
ٹویٹر آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کریگا، چیئرمین نیشنل آئی ٹی بورڈ صباحت علی شاہ کی امریکا میں ٹویٹر کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں ٹویٹر پر پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیا۔
ٹویٹر انتظامیہ نے بھارتی اجارہ داری کیخلاف حکومت پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا۔ ٹو یٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔