لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی 56 کمپنیوں کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کا اختیار وزیراعلی کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ کو دے دیا گیا، فیصلہ کرنے کے لئے 15 روز کی مہلت دی گئی ہے۔
ڈاکٹر سلمان شاہ کو 56 کمپنیوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار وزیر اعلی پنجاب نے دیا ہے۔ 15 روز میں ڈاکٹر سلمان شاہ تمام کمپنیوں کی فائدے اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ تیار کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ہر کمپنی کو بند کرنے یا جاری رکھنے کے بارے میں سلمان شاہ رائے دیں۔
ذرائع کے مطابق ان 56 کمپنیوں میں سے دو درجن سے زائد کمپنیاں پہلے سے بند پڑی ہیں۔ کئی کمپنیوں کے خلاف انکوائریاں نیب میں چل رہی ہیں، 15 روز میں ڈاکٹر سلمان شاہ کی رپورٹ حتمی تصور ہوگی۔