لاہور: (دنیا نیوز) سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج کل لانگ مارچ کا بڑا واویلا ہے، لانگ مارچ کرنا ہے تو غربت جہالت بے روزگاری کے خلاف کیا جائے، صحت و تعلیم کی بہتری کے لئے مارچ ہوا تو خود جاؤں گا۔
اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے ایوان اقبال میں تکریم اساتذہ تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا اساتذہ معاشرے کے سر کا تاج ہیں آج جس مقام پر ہوں وہ اساتذہ کی وجہ سے ہوں، اساتذہ کے مسائل کے خاتمے اور تعلیم کی بہتری کے لئے حکومت کاوشیں کر رہی ہے، سکولوں کے باہر منشیات فروشوں کا خاتمہ کر دیں گے۔
وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں مسائل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، اساتذہ رٹا سسٹم سے نجات دلائیں۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو انعامات بھی دئیے گیے۔