لاہور: (روزنامہ دنیا) مسلم لیگ ق کے صوبائی وزیر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے رویہ سے ناراض ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وزیر ماحولیات باؤ محمد رضوان وزیر اعلیٰ کی جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جانے پر ناراض ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی پی 41سیالکوٹ سے منتخب باؤ محمد رضوان اپنے حلقے کیلئے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر بھی نالاں ہیں جبکہ ان کے محکمے میں بھی ان کی نہیں سنی جارہی۔باؤ محمد رضوان نے ق لیگ کی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کا کہنا تھا صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کیلئے متعدد بار رابطہ کیا مگر ملاقات کیلئے نہیں بلایا گیا۔