لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندہ دلان لاہور اپنے مہمانوں کی روایتی مہمان نوازی کے منتظر ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بعد اب زندہ دلان لاہور کھلاڑیوں کو میدان میں ان ایکشن دیکھیں گے۔ شائقین کرکٹ ٹی 20 میچوں سے محظوظ ہوں گے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ میچوں کیلئے فول پروف سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ شائقین کرکٹ کیلئے سٹیڈیم کے اندر اور باہر دیگر انتظامات بھی اعلیٰ معیار کے ہوں گے۔ شائقین کرکٹ کو پرامن اور بہترین ماحول مہیا کیا جائے گا۔