کراچی: (دنیا نیوز) مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پہلے فضل الرحمان کی تذلیل کی، اب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی، ملک میں اس وقت اقتدار گرانے کی جنگ ہے۔
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کے نام پر ووٹ لئے، عوام گھروں میں بیٹھنے کے بجائے اٹھیں اور احتجاج کریں، یہ ملک اس فرسودہ نظام کے تحت نہیں چل سکتا، اس ملک کا نظام عام شہریوں کے لیے نہیں ہے، ملک میں موجود تمام لوگ بے یقینی کا شکار ہیں۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا تمام صوبوں میں اختیارات وزیر اعلی کے پاس ہیں، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے، ضلعی سطح پر اختیارات کے بعد حالات کی بہتری ممکن ہے۔