کراچی: پاک سرزمین پارٹی کا آج سیاسی قوت کا مظاہرہ، پنڈال سج گیا

Last Updated On 21 July,2019 01:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے باغ جناح میں پاک سرزمین پارٹی جلسے کے ذریعے آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہیں، سٹیج بھی تیار کر لیا گیا۔

کراچی میں پاک سر زمین پارٹی آج باغ جناح میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کی تیاریوں کوحتمی شکل دی جا رہی ہے۔ کارکنان نے ساونڈسسٹم، سپیکرز، لائٹیں اورکرسیاں لگا دیں جبکہ سٹیج کو تیار کر کے رنگ برنگے پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا۔

جلسہ گاہ میں کارکنان نے موسم کے حوالے سے پنکھوں کا بھی انتظام کیا ہے تاہم شہریوں کی آمد شام کو ہو گی جس کے بعد مصطفی کمال سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔