کراچی: (دنیا نیوز) نیب نے مصطفیٰ کمال سمیت 11 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔ ملزمان پر سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں افتخار قائمخانی سمیت 11 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ نیب نے ریفرنس میں کہا نامزد ملزمان سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، ملزمان نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔