کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے پورے ملک میں قومی اسمبلی کی نشستیں مساوی ہونی چاہیں۔ بلوچستان میں صورتحال کی بہتری کے لیے ناراض بلوچوں سے مذاکرات کیے جائیں۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی کوئٹہ آمد پہنے تو ائیرپورٹ پر پارٹی کارکنوں نے اپنے لیڈرز کا شاندار استقبال کیا۔ کوئٹہ ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات انتہائی تشویشناک ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے ملکی مسائل کے حل کے لیے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں قومی اسمبلی کی نشستیں چاروں صوبوں میں برابر ہونی چاہیں۔
چئیرمین پی ایس پی نے کہا کہ تبدیلی حکومت نے 8 ماہ میں ہی مہنگائی کی تمام حدیں عبور کر کے عوام کی چیخیں نکا دی ہیں۔ ملک سے غربت نہیں بلکہ غریب ختم ہو رہا ہے۔