اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے عمان کے مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، خطے میں سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم اور عمان کے مسلح افواج کے سربراہ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں سیکورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے عمانی چیف آف سٹاف کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو سے 80 لاکھ شہریوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
عمان کے چیف آف سٹاف نے عمان کے سلطان کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو پہنچایا۔ عمان کے چیف آف سٹاف نے جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کے خطاب کی تعریف کی اور خلیج میں کشیدگی ختم کروانے کی کوششوں کو بھی سراہا جبکہ عمران کو دورہ عمان کی دعوت بھی دی۔