اسلام آباد: (دنیا نیوز) سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت 23 اکتوبر کو کرتارپور راہداری معاہدے پر دستخط کریں گے۔ بھارت نے 20 ڈالرز فی یاتری سروس فیس کی وصولی کے پاکستانی فیصلہ کو تسلیم کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے ڈی جی برائے جنوبی ایشیا اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل معاہدے پر دستخط کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ آج بھارت کی طرف سے یاتریوں کے اعدادوشمار اور تفصیلات کی پاکستان کو فراہمی کی آزمائشی مشق کی گئی۔ بھارت کے متعلقہ حکام نے کرتارپور گراؤنڈ زیرو پر آزمائشی طور پر تفصیلات سے پاکستان کو آگاہ کیا۔