لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے فضل الرحمن کے دھرنے کیخلاف وفاقی اور صوبائی حکومت سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے فضل الرحمن کی فورس سے متعلق بھی وضاحت مانگ لی۔
جسٹس امیر بھٹی نے مولانا فضل الرحمن کا مارچ روکنے سے متعلق درخواست سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ فضل الرحمن مدرسہ اصلاحات سے بچنے کیلئے دھرنا دے رہے ہیں، آئینی حکومت کو آئین کے تحت 5 سال کی مدت پوری کیے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ آئینی طریقے سے ہٹ کر حکومت کو ہٹانا آئین کے آرٹیکل 2-A اور 17 کی خلاف ورزی ہو گی، مولانا فضل الرحمن نے دھرنے کی حفاظت کے نام پر پرائیویٹ آرمی بنالی ہے جو کہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔