لاہور: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف آج دوپہر سروسز ہسپتال پہنچے اور نوازشریف کی عیادت کی، انہوں نے نوازشریف کی صحت کے بارے میں ڈاکٹرز سے مشاورت بھی کی۔
شہبا شریف مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے سروسز ہسپتال پہنچے اور بھائی کی خیریت دریافت کی. انہوں نے نوازشریف کے علاج کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، اس موقع پر نواز شریف کے ذاتی معالج بھی موجود تھے، سروسز ہسپتال آمد پر مختصر گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ نوازشریف کے منہ یا ناک سے خون نہیں نکلا، شریف فیملی اور ڈاکٹرز کو فکر ہے کہ نوازشریف کے کس طرح اچانک پلیٹسلٹس کم ہو گئے، پلیٹسلٹس عام طور پر ڈیڑھ سے چار لاکھ ہوتے ہیں لیکن خطرناک حد پندرہ ہزار تک پہنچ گئے.
شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے خطرناک حد تک پلیٹیسلٹس کم ہونا اور اس کی اطلاع نہ دینا بدترین غفلت ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے.