پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے میں ڈیڑھ سال لگیں گےِ، حماد اظہر

Last Updated On 23 October,2019 10:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے میں ڈیڑھ سال لگیں گے۔ گرے لسٹ میں آنے کے بعد نکلنا آسان نہیں ہوتا۔ 2020ء تک ایف اے ٹی ایف کے تمام نکات پرعملدرآمد کر لیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے میں عموماً اڑھائی سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ پاکستان نے جنوری سے ستمبر کے کئی اہم اہداف حاصل کیے۔ کام میں تیزی کے لیے ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ بنایا جا رہا ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے لیکن پاکستان کو بیشتر ممبر ممالک کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔