اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سی پیک کا مغربی روٹ خواب نہیں بلکہ اب ایک حقیقت ہے۔ اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں 1275 کلومیٹر سڑکوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری حقیقت بن چکی ہے۔ خسارے میں چلنے والے ادارے اب نفع کما رہے ہیں۔
پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ دوسرے فیز میں 1275 کلومیٹر سڑکیں بنائی جائیں گی۔
وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ مشکل مرحلہ گزر چکا، اب برآمدات بڑھ رہی ہیں۔ اداروں سے بدعنوانی ختم کرکے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔