شاہد خاقان، مفتاح اور عمران الحق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 نومبر تک توسیع

Last Updated On 28 October,2019 11:08 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 نومبر تک توسیع کر دی۔

کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے درخواست کی کہ انہیں کیس کی تیاری کیلئے لیپ ٹاپ کی سہولت دی جائے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا قانون کے مطابق قیدی کو لیپ ٹاپ کی سہولت نہیں دی جا سکتی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 نومبر تک توسیع کر دی اور تمام ارکان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا سہولیات ملنے سے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پریشان رہتے ہیں، ان کی پریشانی دیکھی نہیں جاتی، ملک میں آزادی ہی آزادی ہے۔
 

Advertisement