اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزادی مارچ میں شریک شہری حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا، 55 سالہ عبدا لکریم جان کا تعلق لاڑکانہ سے تھا۔ ترجمان پمز کے مطابق مریض کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ جاں بحق ہو چکا تھا۔
یاد رہے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور مظاہرین کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔