لاہور: (دنیا نیوز) نابینا افراد کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر تیسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین نے کلب چوک بند کرکے محکمہ سوشل ویلفیئر کیخلاف نعرہ بازی کی۔
رپورٹ کے مطابق نابینا افراد نے بیریئر اٹھا دیئے جس کے بعد ان کی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ نابینا افراد نے مال روڈ کی جانب بڑھنے کی کوشش تو پولیس نے انھیں روک دیا۔ ایک مشتعل نابینا شخص نے پولیس اہلکار کو تھپڑ دے مارا۔
پولیس اہلکاروں نے کہا کہ نابینا افراد نے ہم پر تشدد کرنے کی کوشش کی۔ ادھر نابینا افراد کی جانب سے ٹریفک کو روکنے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے ٹریفک کا شدید دباؤ بڑھ گیا اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔