اسلام آباد: (دنیا نیوز) کمیونٹی ایجوکیشن سے منسلک ایڈہاک اور ڈیلی ویجز اساتذہ اسلام آباد میں سراپا احتجاج ہیں۔ دھرنے کے دوسرے روز پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ اساتذہ نے مطالبات پورے نہ ہونے پر بنی گالہ کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا۔
مظاہرین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر بنی گالہ کی جانب مارچ کا اعلان کردیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا ہے۔
ملک بھر سے آئے کمیونٹی ایجوکیشن اساتذہ کا کہنا ہے کہ انہیں دس ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی اور نہ ریگولر کیا جا رہا ہے۔ گھر میں نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے۔
دھرنے میں خواتین اساتذہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حق ملنے تک پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ دوسری جانب ابھی تک کسی بھی حکومتی شخصیت نے ان اساتذہ کا موقف سننے کی زخمت بھی گورا نہیں کی۔