اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے 29 اور 30 اکتوبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ صدر تنظیم تاجران کاشف چودھری کہتے ہیں کہ اب فیصلہ سڑکوں پرہوگا۔ ہم ٹیکس چور نہیں، ایف بی آر ٹیکس لینا نہیں چاہتا۔
صدر تنظیم تاجران کاشف چودھری نے واضح کیا کہ تاجروں کا مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے کوئی تعلق نہیں، 31 اکتوبر کو تمام دکانیں کھلی ہوں گی۔
تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو کوئی شک ہے تو ہمارے مطالبات مان لے، ہم ہرتال کا اعلان واپس لے لیں گے۔حکومتی پالیسیوں کے باعث صنعتیں بند اور بازار ویران ہو رہے ہیں۔