آصف زرداری کی صحت کا معاملہ، بلاول نے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست کردی

Last Updated On 06 November,2019 07:16 pm

ملتان: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اہنے والد آصف زرداری کی بگڑتی صحت کے حوالے سے خطرات بڑھنے پر جیل حکام سے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست کر دی ہے۔

 

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دائر درخواست میں آصف زرداری کے علاج کیلئے نیورولاجسٹ اور آرتھوپیڈک کی مدد لینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خاندان اور پارٹی کے اطمینان کیلئے پرائیویٹ ڈاکٹرز اور ماہرین کا بورڈ تشکیل دیا جائے اور یہ رعایت نہیں بلکہ جیل میں ادویات اور ڈاکٹروں کی سہولت ہر قیدی کا بنیادی حق ہے جسے فوری فراہم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق جیل میں آصف علی زرداری کا شوگر لیول مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہے جبکہ ان کو کمر کی تکلیف کیساتھ ٹانگوں کی ہڈیوں کے مسائل بھی کافی حد تک بڑھ گئے ہیں۔ ان کی شریانوں میں خون جمنے کو زندگی کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔