اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا۔
زرائع کے مطابق شعبہ نیورو سرجری، قلب، میڈیسن کے ماہرین میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں، پروفیسر شجی صدیقی چار رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں، ڈاکٹر نعیم ملک، ڈاکٹر عامر شاہ، ڈاکٹر ذوالفقار غوری میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کر لیا، میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو زیرعلاج رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر کا بلڈ پریشر، شوگر ٹیسٹ کر لیا گیا، زرداری کا بلڈ پریشر نارمل، شوگر لیول لو ہے، آصف زرداری کے ایکسرے، ای سی جی ٹیسٹ کر لیا گیا، زرداری سے بلڈ، یورین ٹیسٹ کیلئے نمونے لے لئے گئے، ان کو کمر میں شدید درد کی شکایت ہے۔