اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیر حراست سابق صدر آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا فيصلہ کر ليا گيا۔ انھیں جمعرات کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو ميڈيکل بورڈ کی سفارش پر پمز منتقل کيا جا رہا ہے۔ ميڈيکل بورڈ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔
ميڈيکل بورڈ کی سفارشات کو وزارت داخلہ کو بجھوايا گيا تھا جس کے بعد سابق صدر کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت طبی سہولیات نہ دے کر آصف زرداری کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔