اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، ہماری پارٹی نے حکومت مخالف ملین مارچ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ مولانا فضل الرحمن کے ملین مارچ میں شرکت کرینگے تو اس پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ملین مارچ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اکتوبر میں ہونے والے جے یو آئی (ف) کے ملین مارچ میں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہونگے۔
صحافی کی طرف سے سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما کہہ رہے ہیں لوگ پیپلز پارٹی سے جان چھڑا رہے ہیں تو اس پر آپ کیا کہیں گے تو آصف زرداری نے سوال کو ٹالتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کے سوال کی سمجھ نہیں آئی۔