راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا دن ہے، بلاول بھٹو زرداری آج اپنے والد سے ملاقات کریں گے۔
آج سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کا دن مقرر ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے والد سے جیل میں ملاقات کے لئے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین اور وکلا کی ٹیم بھی سابق صدر سے ملاقات کرے گی۔
بتایا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت چند دنوں سے ناساز ہے جس کے سبب بلاول کے علاوہ بختاور اور آصفہ بھی تشویش کا شکار ہیں،آج ملاقات کے دوران بلاول، آصف زرداری سے ان کی صحت کے متعلق بھی دریافت کریں گے۔