اسلام آباد: (دنیا نیوز) آصف زرداری کی جیل منتقلی کا معاملہ پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں اٹھا دیا، شیری رحمان نے تحریک التواء سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے۔
پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی جیل منتقلی کامعاملہ پارلیمان میں اٹھانے کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے تحریک التواء سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔ پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے تحریک الو امیں پارلیمنٹ میں بثے کا مطالبہ کر دیا۔
تحریک التوا میں شیری رحمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ آصف زرداری کی صحت تشویشناک ہونے کے باوجود ان کو جیل منتقل کیا گیا ہے جو ڈاکٹرز کی ہدایت کے خلاف کیا گیا درست فیصلہ نہیں۔ شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کی جیل منتقلی کا معاملہ انتہائی اہم ہے، ایوان کی کارروائی ملتوی کر کے معاملے پر بحث کرائی جائے۔