لاہور: (دنیا نیوز) نابینا افراد کا لاہور مال روڈ کے کلب چوک پر احتجاج ساتویں روز بھی جاری ہے، مظاہرین نے شامیانے لگا رکھے ہیں، مال روڈ بند ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
قابلیت کے مطابق ملازمتیں ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔ نابینا افراد ڈٹ گئے، مال روڈ کلب چوک پر ساتویں روز بھی دھرنا جاری۔ مظاہرین نے مال روڈ پر ہی قیام کے لئے شامیانے لگا رکھے ہیں۔ مال روڈ بند ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے نابینا افراد کو تعلیم کے مطابق سرکاری ملازمتیں دی جائیں۔ مختلف محکموں میں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ بے شک خود نہ آئیں، نوٹیفکیشن جاری کرکے ہمارے مطالبات مان لیں۔ بصارت سے محروم افراد کا کہنا تھا کہ انہیں روزگار دیا جائے، پہلے وعدوں پراٹھ جاتے تھے مگر وعدے پورے نہیں ہوئے۔