لاہور: (روزنامہ دنیا) اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے اپنے والدین کے نام لکھا جانیوالا خط پڑھ کر ماہرہ خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر خط شیئر کیا اور کہا کہ مجھے والدین کے نام لکھا خوبصورت خط موصول ہوا، مجھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس خط نے مجھے جذباتی کر دیا کیونکہ اس کامیابی پر میری والدہ رو رہی تھیں جبکہ والد خوشی سے مسکرا رہے تھے۔
ماہرہ خان نے کہا کہ میری دعا ہے جو ذمہ داریاں اس ملک اور میرے مداحوں نے مجھے دی ہیں، میں اسے احسن طریقے سے نبھا سکوں۔