لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، سابق وزیراعظم کا ای سی ایل سے نام نہ نکلنا پریشان کن ہے، قائد کے علاج کیلئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اطلاع پارٹی ترجمان اور ڈاکٹر عدنان جاری کرینگے، ان کے علاوہ کسی اطلاع کو بغیر تصدیق نہ چلایا جائے، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عمل کی غیر یقینی نے ڈاکٹروں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں، ان کی صحت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
مریم ا ورنگزیب نے کہا کہ اسٹیرائڈز ہائی ڈوز کے منفی اثرات سے سابق وزیراعظم کے دیگر عوارض پیچیدہ ہو رہے ہیں، نواز شریف کو مزید اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دیں یا نہ دیں ڈاکٹرز پریشانی سے دوچار ہیں۔