کراچی: (دنیا نیوز) بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر سٹیٹ بینک نے 550 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کر دیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی مذہبی شخصیت کے لیے یادگاری سکہ جاری کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک میں 550 روپے کے سکے کی تقریب رونمائی کے موقع پر گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ مذہبی شخصیت کا سکہ جاری کرنا اس بات کی عکاسی ہے کہ ملک میں مذہبی رواداری فروغ پا رہی ہے، اس سکے کو جاری کرنے کا مقصد بابا گرونانک کی امن کی کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔
چئیرمین پاکستان سکھ کونسل سردار رمیش کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس سکے کے اجراء سے 14 کروڑ سکھ براداری آپ کی شکر گزار ہے۔ سکے کے ایک رخ پر چاند ستارا جبکہ دوسری جانب گردوارہ دربارہ صاحب کرتارپور کی تاریخی عمارت کی تصویر بنی ہوئی ہے۔