کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ماہانہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ گھٹ کر نصف سے بھی کم ہوگیا ہے، روپے کی قدر میں کمی سے برآمدات بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔
گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے آئی بی اے کراچی میں خطاب کے دوران کہا کہ سال 2014 سے مسلسل کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھتا گیا، جو ماہانہ 2 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، تاریخ میں کبھی بھی اتنا بڑا خسارہ نہیں ہوا۔ 2014 سے 2017 تک مالیاتی خسارہ معیشت پر بوجھ رہا جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل گرتے رہے، ان مشکلات کی وجہ سے عالمی مالیاتی اداروں کے پاس جانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ اب ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نصف سے بھی کم ہو گیا ہے، روپے کی قدرمیں کمی سے برآمدات بڑھ رہی ہیں۔