کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پاکستان ائیر فورس میوزیم میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔
پی اے ایف میوزیم میں ابھینندن کے تباہ جہاز کی باقیات بھی رکھی گئی ہیں۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 27 فروری کو بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کا جہاز گرا کر اسے گرفتار کیا تھا۔
کراچی کے پی اے ایف میوزم میں ابھینندن کے تباہ شدہ جہاز کی باقیات بھی رکھی گئی ہیں جبکہ نقشے، حربی سامان، گھڑی اور یونیفارم کے کچھ حصے بھی رکھے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔ اس دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کا مِگ 21 اور سخوئی ایس یو 30 طیارہ تباہ کرکے انڈین ونگ کمانڈر ابھینندن کو زندہ پکڑ لیا تھا، جس کی پاکستان میں اچھی خاصی خاطر تواضع کرکے واپس بھارت کے حوالے کیا گیا۔