نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ راکیش سنگھ بادوریا کا کہنا ہے کہ 27 فروری کو ایئر فورس نے ایک ملکی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا۔
یاد رہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی اور جاتے ہوئے بالا کوٹ کے مقام اپنے پے لوڈ گرا گئے۔ اس کا جواب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورنے ٹویٹر پر دیا۔ اس سے اگلے ہی دن پاکستان کی فضائیہ نے روایتی دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے گرا دیئے تھے۔
Indian aircrafts’ intrusion across LOC in Muzafarabad Sector within AJ&K was 3-4 miles.Under forced hasty withdrawal aircrafts released payload which had free fall in open area. No infrastructure got hit, no casualties. Technical details and other important information to follow.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 26, 2019
ایک طیارہ پاکستان میں گر کر تباہ ہوا اور ایک پائلٹ ابھی نیندن گرفتار ہوا پاکستان کی جانب سے بعد میں انھیں ’جذبہ خیر سگالی‘ کے تحت رہا کر دیا گیا تھا۔
دوسرا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گرا تھا۔ اس دوران ایک ہیلی کاپٹر بھارت نے گرا دیا تھا اور بعد میں گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہوئے طرح طرح کے بیانات دیتا رہا تاہم انڈین ایئر فورس کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل راکیشن سنگھ بادوریا کا کہنا ہے کہ 27 فروری کو ملکی ہیلی کاپٹر کو بھارتی فضائیہ نے ہی گرایا تھا۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی ہیلی کاپٹر کو مار گرانا ایک سنگین غلطی تھی، اس واقعہ میں یں ملوث دو افسران کو سنگین انضباطی کارروائی کا سامنا ہے۔ ہیلی کاپٹر مار گرانے کی داخلی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔ یہ ہماری بہت بڑی غلطی تھی اور ہم اسے قبول کرتے ہیں۔ ہمارے ایک میزائل نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا اور یہ بات ثابت ہو چکی ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق 27 فروری کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایک میزائل کے ذریعے ایم آئی سیونٹین جہاز کو مار گرایا گیا تھا۔ اس ہیلی کاپٹر کا نام ایم آئی 17 وی 5 ہے اور یہ ہیلی کاپٹر سرینگر کے قریبی علاقے بڈگام میں گرا تھا جس میں بھارتی ایئر فورس کے 6 اہلکار ہلاک اور ایک سویلین بھی مارا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 5 ماہ قبل مئی میں ایئر فورس نے سری نگر ایئر بیس کے ایئر آفسر کمانڈنگ کو ایم آئی 17 کے حادثے کے معاملے میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔