راہول گاندھی کانگریس پارٹی کی صدارت سے مستعفی

Last Updated On 04 July,2019 01:05 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں سونیا گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی نے کانگریس پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اپنی جماعت کو ایک خط لکھا جس میں کہا کہ میرے وجود کا ہر حصہ بی جے پی کے نظریہ کا مخالف ہے، یہ جنگ ہزاروں سال پرانی ہے، یہ ہمیشہ بھارت کو نفرت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کا قبضہ ہمارے ملک اور آئین پر مکمل ہوچکا ہے، ان کے قبضہ سے ملک چھڑانے کے لیے ناقابل تصور تشدد اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا، بی جے پی منظم طریقے سے ہر آزاد آواز کو دبا رہی ہے۔

 

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت میں میڈیا آزاد نہیں ہے، الیکشن میں ہمارا مقابلہ ایک سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پوری ریاست سے تھا، ہر ادارہ اپوزیشن کے خلاف کام کر رہا تھا، بھارت کو بی جے پی سے بچانے کیلئے کانگریس کی نئی قیادت کو سخت فیصلے لینا پڑیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں ناکامی کی ذمہ داری مجھ سمیت باقی عہدہ داروں پر عائد ہوتی ہے جس کے بعد میں نے پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے جو اٹل ہے۔
 

Advertisement