راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی الوداعی ملاقات، جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک ایران تعلقات میں بہتری کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے الوداعی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے پاک ایران تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے ایرانی سفیر کی خدمات کو سراہا۔
ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے بھی خطہ میں امن کے لیے پاک فوج کے کردار اور پاک ایران سرحد پر امن کے قیام کے کوششوں کو بھی سراہا۔