لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بانڈ دینے کی تجویز مسترد کر دی۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکرہے، عدالت نے نوازشریف کوعلاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دی ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری ماں اور قوم کی دعائیں رنگ لائیں، عدالت کا بھی شکریہ انہوں نے انسانی بنیادوں پرفیصلہ دیا، اشتر اوصاف، عطا تارڑ، امجد پرویز کا بھی شکر گزار ہوں۔
مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے بانڈ دینے کی تجویز مسترد کر دی۔ حکومت نے اربوں روپے کا انڈیمینیٹی بانڈ مانگا تھا، جس کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے لیے دن رات دعائیں کرنے والوں کا شکرگزارہوں۔ میرے قائد کے علاج میں آخری تاخیر جو حکومت نے پیدا کی وہ فیصلے سے ختم ہو گئی۔