لاہور: (دنیا نیوز) عدالتی فیصلے کے بعد ڈاکٹروں نےنوازشریف کو سفر کے قابل بنانے کیلئے ادویات میں ردوبدل شروع کر دیا، اگلے 48 گھنٹوں میں لندن روانگی متوقع ہے۔ ائیر ایمبولینس کسی بھی وقت قطر سے لاہور پہنچ جائے گی۔ سابق وزیراعظم کے ہارلے سٹریٹ کلینک لندن میں علاج کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔
عدالتی حکم کے بعد نوازشریف کی اڑان بھرنے کی تیاری، لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے، نوازشریف کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹروں نے نوازشریف کو سفر کے قابل بنانےکیلئے ادویات میں ردوبدل شروع کر دیا ہے، آئندہ 48 گھنٹوں میں لندن روانگی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق قطر ایئر کی ایمبو لینس کسی بھی وقت لاہور ایئر پورٹ پہنچے گی۔ سول ایوی ایشن انتظامیہ نے ایئر ایمبولینس کی روانگی کے انتظامات مکمل کر لیے۔
اے ایس ایف، کسٹم، اے این ایف اور ایف آئی اے امیگریشن کو آگاہ کر دیا گیا۔ ایئر ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر، ڈاکٹر پیرا میڈیکل سٹاف اور وینٹی لیٹر سمیت آئی سی یو جیسی دیگر تمام میسر ہونگی۔ ایئر ایمولینس میں 10 گھنٹے کی فلائنگ کا فیول مہیا ہو گا۔ 2 پائلٹ اور ڈاکٹر عدنان سمیت 2 ڈاکٹر جبکہ ایک نرس بھی ساتھ ہو گی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے ہارلے سٹریٹ کلینک لندن میں علاج کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے، حسین نواز نے معائنے کیلئے ڈاکٹروں سے بھی وقت لے لیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دی تھی۔