راولپنڈی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی جیت ہے، سوشل میڈیا پر ڈیل کا تاثر دیا گیا جو درست نہیں، اگلے 2 سے 3 ماہ اہم ہیں، پھر حالات بہتر ہو جائیں گے۔
راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر سٹیم انجن سپیشل سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں خوشگوار دور آنا والا ہے، نواز شریف علاج کی غرض سے باہر جانا نہ ڈیل ہے اور نہ ڈھیل ہے، شریف خاندان سعودی عرب جاتے وقت حمزہ شہباز کو زمانت پر رکھ کر گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے حلفیہ بیان دیا ہے کہ 4 ہفتے بعد علاج کروا کر واپس آہیں گے، مولانا فضل الرحمن نے پوری کوشش کرکے دیکھ لیا مگر کچھ نہ مل سکا، آصف علی زرداری کے کیس میں پلی بارگین کے لیے 5 لوگ لگے ہوئے ہیں، 15 جنوری سے حالات بہتر ہو جائیں گے، ریلوے میں 80 لاکھ پیسجنرز بڑھائے ہیں۔