ملتان: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کو گیس سلنڈر لے جانے سے نہ روکنا ہماری غلطی ہے، غفلت کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گی، میرا استعفیٰ کوئی مسئلہ نہیں، اس پر اتوار کو جواب دوں گا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آرمی چیف کا شکر گزار ہوں، فوری ایئر ایمبولینس فراہم کی، سانحہ تیز گام میں 74 افراد جاں بحق ہوئے، امید ہے وزیراعظم پیکج سے بھی متاثرین کو امداد ملے گی، گارڈ نے چولہا جلانے سے روکا تھا، گارڈ کے جانے کے بعد انہوں نے دوبارہ چولہا جلایا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا سب سے کم ٹرین حادثے میرے دور میں ہوئے ہیں، وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دیا ہے، تبلیغی جماعت کے لوگ چولہا اور راشن ساتھ لے جاتے ہیں۔