کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اپنا میئر لانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلا ٹارگٹ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔
کراچی میں وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی ریلی کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما خرم شہر زمان نے کہا کہ ہمارا اگلہ ٹارگٹ بلدیاتی الیکشن ہے۔ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں میئر ہمارا ہوگا۔ ہم کراچی کو انٹرنیشل سٹی بنا کر دکھائیں گے۔
پی ٹی آئی تنظیم سازی کے حوالے سے خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم اپنی جماعت کو ایک زبردست جماعت بنانا چاہتے ہیں، جس کے لئے نوے روز کا پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔
بعد ازاں خرم شیر زمان کی ہی سربراہی میں وزیر اعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے مرکزی آفس تا ساحل سمندر تک شاندار ریلی بھی نکالی گئی۔