اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے طالبان کی قید سے دو غیر ملکی پروفیسرز کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے یہ اقدام افغان امن عمل میں شریک فریقین کے اعتماد میں اضافہ کرے گا۔
ٹاسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ مذاکرات سے افغان تنازع کے سیاسی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ توقع ہے کہ حالیہ اقدامات سے اعتماد بحال ہوگا اور مذاکرات کو تقویت ملے گی۔
وزیراعظم نے لکھا کہ عالمی امن کیلئے کوششوں اور افغانستان میں بہتری کیلئے پاکستان نے دونوں غیر ملکی پروفیسرز کی رہائی میں بھرپور کردار ادا کیا۔
as part of its policy of supporting initiatives for a negotiated political settlement of the Afghan conflict. We hope this step gives a boost of confidence to all parties involved to re-engage in the peace process. Pakistan remains committed to facilitating this peace process.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 19, 2019