سرینگر: (دنیا نیوز) جنت نظیر وادی کو بھارت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا۔ 109 روز سے جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی درندے کشمیری بچوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ ہزاروں افراد کی گرفتاری کا بھارت نے خود اعتراف کر لیا۔ عالمی تنظیموں کی رپورٹس نے بھی مودی سرکار کی فسطائیت کا پردہ چاک کر دیا۔
مقبوضہ وادی میں زندگی آج بھی قید ہے، مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث حالات انتہائی خراب ہیں، 109 روز سے جاری بربریت بھی حوصلے پست نہ کر سکی، مظالم کے باوجود کشمیریوں کا عزم جوان ہے۔
بھارت کے وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی نے راجھیہ سبھا کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست سے اب تک پانچ ہزار ایک سو اکسٹھ کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ تیس برسوں میں جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے 894 بچوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ کل شہداء کی تعداد 95،469 ہو گئی ہے۔