کراچی: (دنیا نیوز) پشاور سے شارجہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز حادثہ سے بال بال بچ گئی، طیارے کے اڑان بھرنے کی کچھ ہی دیر بعد طیارے کے سسٹم ٹرپ کر گئے، پائلٹ نے طیارہ بحفاظت واپس اتار لیا۔
بتایا گیا ہے کہ پی کے257 اڑان بھرنے کی کچھ ہی دیر بعد ہی خرابی سامنے آ گئی، کپتان نے اگلے وہیل کو بند کرنے کی بہت کوشش کی مگر بند نہ ہوسکا، ایئر بس 320 رجسٹریشن کا حامل طیارے کے شاک آبزرویو میں بھی خرابی تھی، اسٹینڈ بائے پائلٹ آٹو ٹرسٹ، آٹو پائلٹ بھی ٹرپ، کر گیا جبکہ ایف ایم اے میں بھی خرابی ہوئی۔ طیارے میں سو سے زائد مسافر سوار تھے۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کے انجنئر پشاور ائیر پورٹ پر طیارے کی فنی خرابی دور کرنے میں ناکام رہے تھے، ائیر بس 320 کو گذشتہ روز بغیر مسافروں کے کراچی پہنچایا گیا تھا۔